حال ہی سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے بے جا تنقید کرنے والوں کو چُپ کروا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک صارف کے تنقیدی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میری منگنی کے بعد مجھ پر بے جا تنقید کی گئی، میری ذاتی زندگی، میری پسند ناپسند اور سابقہ تعلقات کے متعلق مفروضے قائم کیے گئے۔‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ لوگ سفاکی کو نظریے کا نام نہیں دے سکتے، وہ بھی تب جب یہ ایک بیکار نظریہ ہو۔ https://twitter.com/manshapasha/status/1210162940688642049 یاد رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کی تصویروں اور ویڈیوز پر خوب تعریفیں سمیٹیں وہیں تقریب کے دوران جبران کی جانب سے بوسہ دیے جانے پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں کئی ماہ سے میڈیا میں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد رواں ماہ ان دونوں نے منگنی کرکے اپنے تعلق کو 'آفیشل' کردیا۔ ان دونوں کی منگنی کی تقریب کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا، دونوں کی جوڑی کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا گیا۔