تازہ ترین

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، کار سے ایک من چرس برآمد

منشیات-سمگلنگ-کی-کوشش-ناکام-،-کار-سے-ایک-من-چرس-برآمد

ابراہیم کار میں منشیات لے کر فیصل آباد پہنچا تو جھمرہ روڈ پر پولیس نے پکڑ لیا فیصل آباد: فیصل آباد میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، کار سے ایک من سے زائد چرس برآمد کرکے بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کرلیاگیا۔ سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ویجیلنس ٹیموں کی جانب سے چند روز قبل تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں ایک منشیات فروش اورنگزیب کو گرفتار کرکے ڈیرہ کلوگرام چرس برآمد کی تھی جس نے انکشاف کیا کہ اس کو علاقہ غیر سے ملزم ابراہیم منشیات سمگل کرتا ہے جس کو ملزم اورنگزیب کی جانب سے مال سے اور دیگر منشیات فروشوں کی جانب سے مال کا آرڈر ملنے پر وہ کار میں ایک من پانچ کلو کے قریب منشیات رکھ کر فیصل آباد پہنچا تو جھمرہ روڈ پر چونیاں بھٹیاں کے قریب ایس ایچ او منصور آباد سب انسپکٹر علی عمران جپہ نے ویجیلنس ٹیموں کے ہمراہ کار روائی کرکے کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو سیٹ سے چار بیگ ملے جن کی تلاشی کے دوران منشیات کے پچاس پیکٹ برآمد ہوئے جس کا وزن کرنے پر 44کلو558گرام چرس نکلی جو قبضہ میں لے کر کار بھی قبضہ میں لی گئی اور نوشہرہ کے رہائشی ملزم ابراہیم ولد سعید پٹھان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی، پولیس کے مطابق ملزم چرس کے ساتھ ساتھ دیگر منشیات ہیروئن اور آئس وغیرہ بھی سپلائی کرتا تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں