حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے :اجلاس سے خطاب ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈزخرچ کئے جارہے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے یہ بات لوکل پلاننگ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ احمد جواد سردار ودیگر متعلقہ افسر بھی موجودتھے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے ، موجودہ حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوا م کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام مستفید ہو سکیں۔