لاہور ( 9 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی گئی ۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے احتساب عدالت لاہور پیش کیا گیا ، جہا جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، کمرہ عدالت میں جانے سے روکنے پر وکلاء نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی ۔