تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع

منی-لانڈرنگ-کیس-:-شہباز-شریف-کی-عبوری-ضمانت-میں-29-جون-تک-توسیع

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس طارق عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ  نے درخواست  پر سماعت کی ،  دوران سماعت ،جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کو کرونا وائرس کب تشخیص ہوا؟ جس پر وکیل شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ 11جون کو شہبازشریف کا کرونا پازیٹوآیا ہے ۔ دو ہفتوں تک قرنطینیہ  رہنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، جس پر جسٹس عالیہ نے سوال کیا کہ کتنی دیر تک قریطینہ میں رہنا ہے اورڈاکٹر ز کی کیا ہدایات ہیں ۔ وکیل شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کےلیے شہباز شریف ہائیکورٹ نہیں آسکتے ؟ جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کی ضمانت 3 جون کو منظور ہوئی  تھی اور ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے آپکے پاس 8روز تھے ۔جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروائے چکے ہیں صرف شہبازشریف کے دستخط ہونا باقی ہیں ۔ جس پر عدالت نے شہبازشریف کو 29 جون کو ضمانتی مچلکے جمع کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے  عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں