لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو ا نسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سائنسز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر شہباز شریف کی کورونا کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں سات جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 7جولائی تک توسیع کر دی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب شہباز شریف نے ٹیسٹ ہی نہیں کرایا تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ابھی بھی کورونا کے مریض ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم کی قیمتوں اضافہ مسترد، فیصل واپس لینے کا مطالبہ،شہباز شریف میدان میں آگئے شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 9 جون کو نیب نے شہباز شریف کو بلایا اور شہباز شریف پیش ہوئے، ایک سال دو ماہ ہو گئے ہیں نیب منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر نہیں کر رہا،شہباز شریف کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود ملک میں واپس آئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ دو ہفتوں کیلئے قرنطینہ ہو گئے تھے ،جس پر کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔عدالت نے شہبازشریف کو 29 جون کو ضمانتی مچلکے جمع کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کی تھی ۔