تازہ ترین

موبائل گیم پرپابندی کی درخواست،فیصلےکیلئےچئیرمین پی ٹی اےکو بھجوادی،ہائیکورٹ

موبائل-گیم-پرپابندی-کی-درخواست،فیصلےکیلئےچئیرمین-پی-ٹی-اےکو-بھجوادی،ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے موبائل گیم پب جی پر پابندی کی درخواست  فیصلے کے لیے چئیرمین پی ٹی اے کو بھجوا دی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنايا ہے کہ گیم بچوں پرمنفی اثرڈال رہا ہے۔ پب جی کو پلے اسٹور سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ ویڈیو گیم بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے، کھیلنے والے بچے پُرتشدد ہو رہے ہیں، ان میں قوت فیصلہ کی بھی کمی ديکھی جارہی ہے۔ پیر کو عدالت میں اپیل کی سماعت 2 رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وہ پی ٹی اے کو متعدد درخواستیں دے چکا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس پر 2 رکنی بینچ نے درخواست پی ٹی اے کو بھجواتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی 6 ہفتے ميں فيصلہ کرے ۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ درخواست کو خارج کرچکا ہے جس کے خلاف شہری فیضان مقصود نے 2 رکنی بینچ کے روبرو انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں