تازہ ترین

موجودہ حکومت تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا،نوید عامر

موجودہ-حکومت-تک-مسئلہ-کشمیر-حل-نہیں-ہو-سکتا،نوید-عامر

وزیراعظم سیاسی فہم و فراست سے عاری ، انکی خارجہ پالیسی بھی ناکام ہے ملتان: پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید عامر جیوا نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے بارے میں سخت موقف میں کھلے عام اعلان کیا تھا کہ کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں رہا لیکن بھارت نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے ، افسوس وزیراعظم عمران احمد نیازی کشمیر کا کیس بین الا قوامی سطح پر نہیں لڑ سکے اور عمران احمد نیازی نے بھارتی الیکشن سے پہلے کہا تھا کی مودی کی جیت ہوئی تو کشمیر کا فائدہ ہے لیکن وزیراعظم عمران احمد نیازی سیاسی فہم و فراست سے بالکل عاری ہیں اور انکی خارجہ پالیسی بھی ناکام ہے اتنے عرصہ سے کشمیری عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کے جسمانی اعضا کاٹے جا رہے ہیں جانوروں کی طرح ان سے سلوک کیا جا رہا ہے لیکن افسوس آج انسانی حقوق کے بلند و باگ دعوے کرنے والے ممالک بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آج بہت کمزور ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کا تاسیسی جلسہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد میں منعقد کیا لیکن جب تک موجودہ نااہل و نالائق حکومت ہے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں