تازہ ترین

موجودہ حکومت مزیدرہی توغریب عوام زندہ درگورہوجائیںگے، محمدنوازملک

موجودہ-حکومت-مزیدرہی-توغریب-عوام-زندہ-درگورہوجائیںگے،-محمدنوازملک

فیصل آباد :  مسلم لیگ ن کے سابق ممبرپنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ موجودہ حکومت مزیدرہی توغریب عوام زندہ درگورہوجائیںگے۔2وقت کی روٹی کھانے والوں کے لئے ایک وقت کی بھی مشکل ہوگئی ہے۔سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں جبکہ مشیرخزانہ ٹماٹرکاریٹ17روپے کلوبتاکرثابت کررہے ہیںکہ حکومت کوغریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں امین گنڈاپور کو صرف ’’شہد ‘‘ کے ریٹ کاپتہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غیراصولی ٹیکسز،پیداواری لاگت میں مشکلات سے چھوٹے بڑے کارخانے بندہورہے ہیں اس کے باوجودحکومت کامعاشی ترقی کا دعویٰ سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ قرضوں کابوجھ عام لوگوں پرہے۔سوئی گیس،پٹرول اورہرماہ بجلی کی قیمت میںاضافہ کرکے قوم کوکرنٹ لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ برس میں ملک وقوم کی بہتری کے لئے ایک بھی کام نہیں ہوا۔ امدادپرملک نہیں ہسپتال چل سکتے ہیں۔چندروزسے معیشت کی بہتری کادعویٰ جبکہ غریب لوگوں میں بہتری نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا ڈیل کی بات کرنے والوںکونواز شریف کے ماضی کویاد رکھنا چاہئے جولیڈراہلیہ کوبسترمرگ پرچھوڑکربیٹی سمیت جیل جانے کے لئے واپس آسکتا ہے وہ اب علاج سے صحت یاب ہونے کے کے بعد واپس کیوں نہیں آئے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں