تازہ ترین

مودی کی دہشتگردی پر یو این کی خاموشی سوالیہ نشان:گورنر

مودی-کی-دہشتگردی-پر-یو-این-کی-خاموشی-سوالیہ-نشان:گورنر

پاکستان کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ کھڑا ہے ،تنہا نہیں چھوڑ یں گے چودھری سرور کی آزادکشمیر کے امجد جاوید جرال اور پنجاب کے پارٹی وفود سے گفتگو لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے آر ایس ایس اور نریندر مودی کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے ،نر یندر مودی خطے میں امن اور انسانیت کادشمن بن چکا ہے اسکے ہوتے ہوئے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاؤس میں آزادکشمیر کے امجد جاوید جرال اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کشمیر میں جاری کر فیو کو154روز ہو چکے ہیں ،بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کو مودی پولیس اور آر ایس ایس کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے قتل کر رہا ہے اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوگی؟۔ اُنہوں نے کہا پاکستان کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ کھڑا ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے ،وقت آچکا ہے امت مسلمہ بھی متحد ہو کر کشمیر یوں ا ور بھارتی مسلمانوں کو نر یندر مودی کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے ۔گورنر پنجاب نے کہا پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں جو واضح پیغام ہے ملک دشمنوں کے خلاف اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں اور ہرمحاذ پر عبر تناک شکست ملک دشمنوں کا مقدر بنے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں