تازہ ترین

مودی کی پالیسیوں سے بھارت کا زوال شروع ہو چکا:گورنر پنجاب

مودی-کی-پالیسیوں-سے-بھارت-کا-زوال-شروع-ہو-چکا:گورنر-پنجاب

یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ،جی ایس پلس سٹیٹس اور دیگر امور پر بات چیت لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا نے ملاقات کی، جی ایس پلس سٹیٹس ،پاک یورپ تعلقات ،مسئلہ کشمیر اورخطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ گور نر پنجاب نے کشمیر آرٹسٹ کی نظر میں نما ئش کا بھی افتتاح کیاجبکہ گور نر پنجاب نے کہا نر یندر مودی کی انتہا پسندی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا زوال شروع ہو چکا ہے ، ہم صرف پاکستا ن ہی نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا 16دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک قومی سانحہ ہے ،سفاک دشمن نے ہمارے دلوں پر کاری ضرب لگائی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں