تازہ ترین

موسم بہار کے حوالے سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے :کمشنر ملتان

موسم-بہار-کے-حوالے-سے-فیسٹیول-کا-انعقاد-کیا-جائے-:کمشنر-ملتان

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے عدالتیں لگا کر زیر التوا مقدمات نمٹائیں ملتان،وہاڑی: کمشنر ملتان شان الحق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے عدالتیں لگا کر زیر التوا مقدمات نمٹائیں وہاڑی میں پارکوں کی صورتحال کو بہتر بنا یا جائے تاکہ عوام کو تفریح کی مثبت مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم بہار کے حوالے سے فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے ، منڈیوں میں مانیٹرنگ کے عمل کو تیزکیا جائے اور داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ماہ نومبر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں1164کنال 17مرلے زرعی زمین،70کنال7مرلے کمرشل زمین واگزار کروائی گئی ہے ۔شہری زمین کی مالیت 2636ملین روپے ہے ۔ کمشنر ملتان شان الحق نے ڈی سی آفس وہاڑی میں پودا لگا کر ملکی ترقی و سالمیت کیلئے بھی دعا مانگی ۔بعدازاں کمشنر ملتان شان الحق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا بھی دورہ کیا اور ریسورس سنٹر کا افتتاح کیا اس دوران شہریوں نے کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر کمشنر ملتان شان الحق نے احکامات جاری کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں