تازہ ترین

موسم کی خرابی کے باعث2پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار

موسم-کی-خرابی-کے-باعث2پروازیں-منسوخ-،-متعدد-تاخیر-کا-شکار

ملتان : موسم کی خرابی کے باعث2پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں ، ذرائع کے مطابق ملتان اور دوحا کے درمیان چلنے والی قطر ایئر لائن کی 2 پروازیں کیو آر 619 اور 618 منسوخ ہو گئیں جبکہ شدید دھند نے ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا جس کی وجہ سے متعدد پروازیں لیٹ ہوئیں ، شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 6گھنٹے ، دبئی سے آنے والی فلائی دبئی کی پرواز4 گھنٹے ، شارجہ سے آنے والی سلام ایئر لائن کی پرواز 4گھنٹے ، مدینہ سے آنے والی سعودی ایئر ویز کی پرواز ایک گھنٹہ ، مسقط سے آنے والی اومان ایئر لائن کی پرواز2 گھنٹے ، جدہ سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز ایک گھنٹہ بحرین سے آنے والی گلف ایئر لائن کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں