تازہ ترین

مون سون سے پہلے برساتی نالے صاف کرائے جائیں، خرم شیر

مون-سون-سے-پہلے-برساتی-نالے-صاف-کرائے-جائیں،-خرم-شیر

کراچی: اکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کے موسم سے پہلے شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے، اگر شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کا عمل جلد شروع نہ کیا گیا تو بارشوں کے دوران شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کریں گی۔ انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی معمول سے زائد بارشوں کے سبب کراچی کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا۔ اگر تحریک انصاف اپنی مدد آپ کے تحت علاقوں میں نالوں کی صفائی کے لئے مہم نہ چلاتی تو شہر کی حالت مزید خراب ہوتی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلدیاتی ادارے غفلت کی نیند سورہے ہیں۔ سندھ حکومت اپنی ازلی نا اہلی کی وجہ سے کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کر پاتی۔ بارشیں شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات علاقوں کے نمائشی دوروں پر نکل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار بارشوں کے دوران شہر قائد کی سڑکیں تالاب اور دریا کا منظرپیش کرتی ہیں۔ بارشوں کے دوران اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقوں کا نکاسی آب کا نظام بیٹھ جاتا ہے ۔ بارشوں سے قبل شہر کی سڑکوں کی کارپیٹنگ اور مرمت کرائی جائے ۔ وزیر بلدیات عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ بارشوں کے دوران شہر میں کشتیاں چلانے کی نوبت نہ آئے ۔ وزیر بلدیات شہر کراچی کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں