تازہ ترین

موٹرسائیکل لفٹر سمیت 33 ملزمان گرفتار، اسلحہ، نقدی اور منشیات برآمد

موٹرسائیکل-لفٹر-سمیت-33-ملزمان-گرفتار،-اسلحہ،-نقدی-اور-منشیات-برآمد

کراچی : پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹر سمیت 33ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی ،موٹر سائیکل اور منشیات بر آمد کر لی،تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر شہزاد عرف کالوکو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کر لی ، پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا،اتحاد ٹاؤن پولیس اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم محمد عالَم کو گرفتار کر کے پستول اور موٹر سائیکل برآمد لی،موچکو پولیس اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان منیر ،اٹل خان اور عمران کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ،دوسری کارروائی میں احسان اللہ اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا،جیکسن پولیس نے کیماڑی ریلوے پھاٹک مسان روڈ پر گینگ کے کارندوں ساجد کالا اور ماما پٹھان کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 24جواریوں کو گرفتارکرلیا جبکہ ماماپٹھان ، ساجد کالا اور سعید فرارہوگئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں