یوم یکجہتی کشمیر پر مو ٹر وے پولیس کے زیر اہتمام واک ، روڈ یو زرز میں جھنڈے تقسیم اسلام آباد : انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کی خصوصی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں زونل کمانڈر ،ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد کی زیر نگرانی موٹروے کے تمام بڑے ٹول پلازوں اورسروس ایریاز میں یوم یکجہتی کشمیر کے متعلق بینرز آویزاں کئے گئے اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر روڈ استعمال کرنے والوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے تقسیم کئے گئے جبکہ سکولوں کے بچوں کے ساتھ مل کر واک بھی کی گئی ۔ اشفاق احمد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور موٹروے پولیس کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔