ملتان: معاشی ابتری اور موذی و جان لیوا وبا کے دوران کچھ بہتر بجٹ پیش کیا گیا ہے لیکن محدود آمدن والے طبقات بالخصوص پنشنرز کے لئے مراعات کا اعلان ناگزیر تھا ۔ وفاقی و صوبائی حکومت اس جانب نظر ثانی کرے تاکہ مڈل کلاس طبقہ کی معاشی صورتحال بہتر ہو ۔ سرکاری ملازمین کی تنخوا ہوں میں اضافہ نہ کرکے کرپشن کا دروازہ کھل سکتا ہے ۔ حالیہ بجٹ سے مڈل کلا س طبقہ اور چھوٹا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوتا نظر آرہا ہے جو کہ ایک فکر انگیز امر ہے ۔ شہری حقوق کونسل ملتان کے عہدیداران ایم احسان خان سدوزئی ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، جواد امین قریشی اور عرفان الحق حقانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ایک مستحسن اقدام ہے لیکن اس کمی کا عوام کو کوئی فائدہ میسر نہیں آرہا ۔ پٹرول کی عدم دستیابی حکومت و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔