تازہ ترین

مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا پورا نہ ہونیوالا خواب :گورنرسرور

مڈٹرم-انتخابات-اپوزیشن-کا-پورا-نہ-ہونیوالا-خواب-:گورنرسرور

مودی کی پالیسیوں سے صرف امن کو نہیں ،بھارت کو بھی خطر ہ:وفود سے گفتگو لاہور: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ عوام کو اپوزیشن پر اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ، گورنر سے صوبائی وزرا بشارت راجہ ،عنصر مجید نیازی اور تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر کاکہناتھاکہ مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے ۔ دریں اثنا گورنرنے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے ، حکومت انکے ساتھ ہے ،ملکی مضبوطی میں بھی پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں کا اہم کردار ہے ، گورنرہاؤس میں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلا روتھ کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں گورنرکاکہناتھاکہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ شر مناک سلوک کر رہا ہے ، نر یندر مودی نے مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،مودی کی پالیسوں کی وجہ سے صرف امن کو نہیں، بھارت کو بھی خطر ہ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں