راولپنڈی ( 9 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، گڈ گورننس بھی نہیں ہے ، یہ نہ ہو فلم الٹی چلنی شروع ہو جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کیساتھ نہیں ہیں ، روز روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں ، ان کو جانے دیں، ایک بیمار ہے زیادہ سیاست نہ کرے کہیں فلم الٹی نہ ہو جائے ۔ شیخ رشیدنے کہا کہ سرکلر ریلوے پر 42 کلو میٹر خالی کرا لئے ہیں ، 10 کلو میٹر رہ گئے ہیں ، سندھ حکومت کو کھڑا ہونا چاہیے، حادثات نہیں ہونے چاہئے ، عملہ میری ساری محنت پر پانی پھیر دیتا ہے ،زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔