فیصلے پر نظر ثانی کریں ،کرکٹ بورڈ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے اداکارہ کا مطالبہ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) اداکارہ مہک نور فاسٹ بالر محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اعلان سے افسردہ ہو گئیں، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور نے فاسٹ بالر محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر بڑا با صلاحیت بالر ہے اور انہیں ابھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔محمد عامرکی بالنگ کا انداز زبردست ہے اور خصوصامخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آئوٹ کرنے کے بعد ان کا رد عمل دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر پرستار ان کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے قبل از وقت فیصلے سے افسردہ ہیں ، ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس کریں