فیشن شو میں والدہ شفقت بیگم کے ہمراہ شرکت ، توبہ کی باتیں ہی کرتی رہیں لاہور : اداکارہ میرا نے کہاہے کہ نماز تہجد اداکریں اس سے سال 2020اچھا گزرے گا،سب کو یہی کہوں گی کہ نمازکی پابندی کریں ،حج اور عمرے پرجائیں ،اللہ سے معافی مانگ کر اپنے گنوا بخشوا لیں ۔ میرا گزشتہ روز ایک فیشن شو میں اپنی والدہ شفقت بیگم کے ہمراہ تشریف لائیں اور بس توبہ کی باتیں کرتی رہیں ۔میرا نے کہاکہ میرا کاروبارکرنے کا ارادہ ہے کیونکہ اب فلمیں نہیں ملتیں اور زندگی بسر کرنے کیلئے کچھ تو کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ 2020میںخیراتی ہسپتال اورپروڈکشن ہاؤس بناناہدف ہے جو ضرور پوراکروں گی