ملتان متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں میلادالنبی کے جلوسوں کے انتظامات اور مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا اے پی سی میں تمام مکاتب فکر ، سیاسی، مذہبی جماعتوں کے نمائندہ رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اے پی سی میں جاری کردہ اعلامیہ اور پاس کردہ قراردادوں میں کہا گیا کہ جلوس ہائے میلاد کے لئے متحدہ میلاد کونسل کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میلادالنبی کے جلوسوں کے حوالے سے ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھا جائے گا۔ قاری ناصر میاں، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی، جنرل سیکرٹری اشرف قریشی، چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفی کا کہنا تھا کہ میلاد منانا ایمان کی علامت ہے۔ اے ڈی سی جی حمزہ سالک اور ایم پی اے محمد ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ نہ صرف فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی بلکہ ڈی سی اور دیگر انتظامیہ افسران جلوسوں کے انتظامات کی بذات خود نگرانی کریں گے ۔ علامہ عنایت اللہ رحمانی، شفقت حسنین بھٹہ، رانا تصویر احمد، صاحبزادہ انوارالحق ، حاجی احسان الدین قریشی ، بابو نفیس انصاری، پروفیسر عبدالماجد وٹو، س اللّٰہ دتہ کاشف، علامہ حفیظ اللّٰہ شاہ مہروی، نے بھی خطاب کیا۔