لاہور: میوہسپتال میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد194 ہو گئی یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا سی ای اومیوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران میوہسپتال میں کورونا کے مزید 4 مریض جان کی بازی ہار گئے، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد194 ہو گئی ،ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ جاں بحق دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔ محکمہ صحت نے کہاہے کہ فیصل آبادمیں مزید8 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکارہو گئے ،فیصل آباد میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد292 ہو گئی ۔