تازہ ترین

میپکونے ایک روز میں 121بجلی چورپکڑلئے ،26لاکھ 54ہزارروپے جرمانہ عائد

میپکونے-ایک-روز-میں-121بجلی-چورپکڑلئے-،26لاکھ-54ہزارروپے-جرمانہ-عائد

ملتان: میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ55ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ملتان میں13گھریلواورکمرشل صارفین کو17963یونٹس چوری کرنے پر371127 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ڈی جی خان میں14 گھریلو صارفین کو19277یونٹس چوری کرنے پر261266روپے جرمانہ اور3مقدمات درج ، وہاڑی میں15گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو21600یونٹس چوری کرنے پر367411روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں4گھریلواورکمرشل صارفین کو11293یونٹس چوری کرنے پر260049روپے جرمانہ ، ساہیوال میں16گھریلوصارفین کو19405 یونٹس چوری کرنے پر359197روپے جرمانہ اور3ایف آئی آرز درج ، رحیم یار خان میں17گھریلوصارفین کو12750یونٹس چوری کرنے پر191500روپے جرمانہ ، مظفر گڑھ میں12 گھریلو صارفین کو14343یونٹس چوری کرنے پر200750روپے جرمانہ ،بہاولنگر میں12گھریلوصارفین کو14260یونٹس چوری کرنے پر254552روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں18 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو25053یونٹس چوری کرنے پر389100روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں