ملتان: میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں123بجلی چورپکڑلئے ۔2لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر37لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد ۔6 بجلی چور وںکے خلاف مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔24اکتوبر2019ء کو ملتان میں12گھریلواورکمرشل صارفین کو27249یونٹس چوری کرنے پر652971روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں16گھریلوصارفین کو20075یونٹس چوری کرنے پر266291روپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج ،وہاڑی میں16گھریلوصارفین کو20436یونٹس چوری کرنے پر415521روپے جرمانہ ،بہاولپور میں8گھریلوصارفین کو13140یونٹس چوری کرنے پر 264300روپے جرمانہ ،ساہیوال میں14گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو19419یونٹس چوری کرنے پر366100روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں14گھریلو صارفین کو12800یونٹس چوری کرنے پر206000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں16 گھریلواورکمرشل صارفین کو19519یونٹس چوری کرنے پر313328روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،بہاولنگرمیں10 گھریلواور صنعتی صارفین کو9566یونٹس چوری کرنے پر174680روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں17 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو59495یونٹس چوری کرنے پر1061530روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔