لیبارٹریز میں جدید مشینوں کا انتظام کررہے :میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پرنسپل پروفیسرڈاکٹر ظفر تنویر،فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا تالیاں بجا کر اور پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا۔ وزیر صحت نے کانووکیشن کے دوران وزیر صحت نے 300 کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر صحت کا رحیم یار خان میڈیکل کالج کے چوتھے کانووکیشن کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور ملحقہ تمام میڈیکل کالجز میں نظام تعلیم بہتر کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔ میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کی لیبارٹریز میں جدید مشینوں کا انتظام کیاجا رہاہے ۔