تازہ ترین

میڈیکل کی طالبہ کو مبینہ طورپر استاد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

میڈیکل-کی-طالبہ-کو-مبینہ-طورپر-استاد-نے-زیادتی-کا-نشانہ-بنا-ڈالا،-ملزم-گرفتار

سرگودھا: نجی میڈیکل کالج کے استاد نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنا باقی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے نجی میڈیکل کالج کے استاد عادل حیات کے خلاف سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرمان کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا قانون منظور مبینہ طور پر استاد کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بیالوجی کے ٹیچر عادل حیات نے 26 جون کو طالبہ کو کالج میں کلاسز دوبارہ سے شروع ہونے کا پیغام بھجوا کر کالج بلوایا، کالج پہنچنے پر جب طالبہ کو دیگر طالبات کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو اس نے وہاں سے جانے کی کوشش کی تاہم اس کے ٹیچر نے اسے روک لیا۔ عادل نے اس سٹوڈنٹ کو گھر چھوڑنے کا کہہ کر بہانے سے اپنے ساتھ فلیٹ پر لے گیا، 4 گھنٹے تک اپنے فلیٹ پر رکھا اور اس دوران مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران اس نے طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی ، بعد ازاں اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں کالج کے گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں