اسلام آباد ( 9 نیوز) میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔ فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا تھا ، جب کہ آصف عدالت نے دونوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ۔ زرداری کو اسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث پیش نہ کیا جا سکا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ نیب نے آصف زرداری کی کراچی منتقلی کی درخواست کی مخالفت کر دی ۔