تازہ ترین

میگھا نے عید اور 14اگست کے موقع پر دھوم مچانے کیلئے قمر کس لی

میگھا-نے-عید-اور-14اگست-کے-موقع-پر-دھوم-مچانے-کیلئے-قمر-کس-لی

میگھا نےعید اور 14اگست کے موقع پر دھوم مچانے کیلئے قمر کس لی،تفصیلات کے مطابق سٹیج قتالہ و بھگڑاکوئین میگھا نے بڑی عید اور14اگست جشن آزادی کے موقع پر پیش کیے جانے والے مختلف پروگراموں میں شرکت اور پرفارمنس کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ،میگھا نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ انہیں ایڈوانس ہی عید اور 14اگست کے پروگراموں میں شرکت کے دعوت نامے آنے شروع ہو گئے ہیں اور کچھ پروگراموں میں پرفارمنس اور میزبانی کی آفرز ہو رہی ہیں ،میگھا نے مزید بتایا کہ عید پروگراموں کے علاوہ 14اگست کے موقع پر نیا قومی ترانہ ریلیز کرواﺅں گی جو ہر حب وطن کی آواز بن جائے گا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جو اپنے کام سے مخلص ہوتا ہے اور جن کے جذبے بلند ہوتے ہیں کامیابی ان کا مقدربن جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں