تازہ ترین

نئےبجٹ میں قومی ترقیاتی پروگرام کیلئے1324ارب روپےمختص

نئےبجٹ-میں-قومی-ترقیاتی-پروگرام-کیلئے1324ارب-روپےمختص

قومی ترقیاتی پروگرام کیلئے بجٹ ميں 1324 ارب روپے مختص کيے گئے ہیں۔صحت کےشعبے کیلئے ساڑھے 14 ارب روپے،اعلیٰٗ تعلیمی کمیشن کیلئے ساڑھے 29 ارب روپے رکھے گئے ہيں۔ رواں مالی سال کے بجٹ ميں معاشی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ کے خدوخال کے مطابق پی ایس ڈی پی میں 698 پرانے منصوبوں کیلئے 477 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے بجٹ میں وفاقی وزارتوں کیلئے 418 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صحت کے شعبے کیلئے 14.5 ارب روپے مختص جب کہ اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 29.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تعلیم کیلئے 4.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کیلئے5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 24 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کیلئے 24 ارب روپے مختص جبکہ این ایچ اے کیلئے 118 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال سڑکوں کی تعمیر کیلئے 155 ارب رکھے گئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں