تازہ ترین

نئے بلڈنگ بائی لاز ، اپارٹمنٹس گرائونڈ پلس 23 فلور بن سکیں گے

نئے-بلڈنگ-بائی-لاز-،-اپارٹمنٹس-گرائونڈ-پلس-23-فلور-بن-سکیں-گے

اسلام آباد : آرڈی اے کی طرف سےایل ڈی اے کے 2019کے بلڈنگ بائی لاز میں راولپنڈی میں اپارٹمنٹس میں کمرشل ایریاز مختص کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ بلڈنگ کی اونچائی بھی گرائونڈ پلس 23 فلور پلس سروس فلور بڑ ھا دی گئی ہے ، آرڈی اے حکام کے مطابق چار کنال پر بننے والے اپارٹمنٹس میں 10فیصد حصہ کمرشل ہو سکے گا تاہم اس کیلئے کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ دس فیصد کمرشل ایریاز میں بیکری ، جنرل سٹور ، سبزی ، فروٹ اور باربر شاپس وغیرہ بنائی جاسکیں گی تاکہ شہریوں کو موقع پر اشیائے ضروریہ مل سکیں۔ 10مرلے پر بننے والے اپارٹمنٹس میں ایک دکان جبکہ ایک کنال میں دو دکانیں بنائی جاسکیں گی۔ بلڈنگ بائی میں تین مرلہ تک کمرشل تعمیرات کیلئے ایک سٹوری بڑھا دی گئی ہے ، پہلے رہائشی گھر 38فٹ سے زیادہ اونچے نہیں بن سکتے تھے مگر اب دس مرلہ اور اس سے اوپر کے گھروں کیلئے اونچائی 45فٹ کر دی گئی ہے اور کورڈ ایریاز بھی بڑھا دیا گیا ہے ، چار کنال کے اپارٹمنٹس کیلئے اور ہائیٹ ہے جبکہ آٹھ کنال کے اپارٹمنٹس کیلئے اس سے بھی زیادہ ہائیٹ کی اجازت دیدی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں