تازہ ترین

نئے سال میں عوام خوشخبریاں سنیں گے :وزیراعظم

نئے-سال-میں-عوام-خوشخبریاں-سنیں-گے-:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا وہ بچ نہیں سکتا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود ہے اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا وہ بچ نہیں سکتا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود ہے ، نیا سال ملکی ترقی و اقتصادی استحکام کا سال ہوگا، آئندہ سال میں حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہو وہاں اس استحکام کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں اور اس کی زندگی میں بہتری آئے ، سال 2020عوام کا سال ہے جس میں عوام خوشخبریاں سنیں گے ۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے ملاقات میں عوامی مفادات اور عوام سے متعلق مسائل کے حل اور اس سلسلے میں قانون سازی پر بھرپور توجہ دی جائے اہم حکومتی منصوبے نئے سال میں شروع ہوں گے اور نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔ عمران خان کاکہنا تھا کرپشن کے ناسور نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کیا ہے ، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے ، کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لایا جائیگااور کرپشن کیخلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبودہے ۔ انہوں نے کہا مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملا اور کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں