ملتان: ضلعی انتظامیہ نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے تحصیل جلالپورپیروالا کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 2 ٹربائنوں کی مرمت کا حکم دے دیا ہے، جلالپور کا پانی کھارا ہونے کی وجہ سے قریبی علاقے سے میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے4 ٹربائنیں لگائی گئی تھیں ان چار ٹربائنوں میں سے2ٹربائنیں خراب تھیں،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا غلام سرور نے خراب ٹربائن کا معائنہ کیا، انہوں نے میونسپل کمیٹی کو خراب ٹربائن کی فوری مرمت کا حکم دیا اور میٹھے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے پائپ لائن کی لیکیج کو روکنے کی بھی ہدایت کی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے علاوہ خراب پلانٹس کو بحال کیا جارہا ہے، اس مقصد کے لیے میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ملنے والے 72 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز استعمال کئے جارہے ہیں۔