تازہ ترین

نادار افراد کی خدمت کو زندگی کا نصب العین سمجھتا ہو ں، اسد قیصر

نادار-افراد-کی-خدمت-کو-زندگی-کا-نصب-العین-سمجھتا-ہو-ں،-اسد-قیصر

خصوصی افراد کی مدد کیلئے مزید نجی ادا رے آ گے آ ئیں ، وہیل چیئر ز تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب اسلام آ باد : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی خدمت کو میں اپنی زندگی کا نصب العین سمجھتا ہوں، خصوصی اور بے سہارا افراد کی مدد کر کے ہم اللہ پاک کا قرب حاصل کر سکتے ہیں، حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں خصوصی افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ اور فلاحی تنظیم کورٹ کے چیئر مین چو دھری اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں خصوصی افراد نے شر کت کی ۔سپیکر نے کہا کہ دکھی انسانیت کیلئے غیر سرکاری ادارے آگے بڑھیں۔ ہم خصوصی افراد کو معاشرے میں مقام دلانے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ تقریب میں کورٹ کے چیئرمین چودھری محمد اختر کی جانب سے دی گئی دو سو وہیل چیئر ز خصوصی افراد میں تقسیم کی گئیں 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں