نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کی جانب سے دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) حکام کے مطابق کل ایک دن میں احساس پروگرام کے 41 ہزار انگوٹھوں کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سات دنوں میں اپڈیٹ ہونے والے انگوٹھوں کے نشان اب 24 گھنٹوں میں اپڈیٹ کیے جائیں گے۔ نادرا حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام صارفین اور ان کے ساتھ تصدیق کنندہ ماسک کے بغیر نادرا دفاتر میں داخل نہ ہوں۔نادرا حکام کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کی گئی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر داخل ہونے سے پہلے ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں، نادرا کے عملے کو بھی ماسک پہننا اور دستانے پہننا لازم ہے۔ نادرا حکام کے مطابق دفتر کے اندر سماجی دوری کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔