تازہ ترین

ناروے کا ہر محاذ پر بائیکاٹ کیا جائے:مرکزی جمعیت اہلحدیث

ناروے-کا-ہر-محاذ-پر-بائیکاٹ-کیا-جائے:مرکزی-جمعیت-اہلحدیث

ملتان : مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ ناروے کا ہر محاذ پر بائیکاٹ کیا جائے، ناروے میں ہونے والی مذموم حرکت عالمی دہشتگردی ہے مغرب، یہود و ہنود اسلام فوبیا کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام خانیوال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ایسے ملعون لوگوں کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کریں ،احتجاجاً ناروے کا سفیر واپس بھیجا جائے، اس موقع پر سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان علامہ سید خالد محمود ندیم شاہ، سٹی امیر مولانا قاری محمد اسلم مجاہد نے کہا کہ ایسے ہولناک گستاخانہ واقعے پر حکمران مذمت کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ ناروے کے ساتھ سخت ترین طرزِ عمل اختیار کیا جائے اور اس کا ہر قسمی بائیکاٹ کیا جائے، مظاہرے سےحافظ امین توحیدی ، قاری ہدایت اللہ رحمانی ، حافظ طاہر محمود، ابوذر غفاری، مولانا اسحاق بھٹی قاری یونس اور دیگر کارکنوں نے خطاب کیا،مظاہرین نے بینرز کتبے اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی بڑا عملی قدم نہ اٹھایا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں