تازہ ترین

ناقص کارکردگی ،ڈپٹی کمشنروہاڑی کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش

ناقص-کارکردگی-،ڈپٹی-کمشنروہاڑی-کی-پرائس-کنٹرول-مجسٹریٹس-کی-سرزنش

وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ لیاگیا ناقص کار کر دگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سخت سرزنش کی گئی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو شوز کاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے گندم ، آٹا ، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنا اولین ترجیح ہے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر صور ت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ناقص کار کردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، بعد ازاں چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا فصلوں کو محفوظ بنا نے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ٹڈی دل کے موثر انسداد کیلئے ضلع بھر میں محکمہ زراعت اور محکمہ مال کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں