ملتان: جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے ناقص کارکردگی اور اکتوبر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈاہراں والا ظفر اقبال کو معطل کردیاہے ، انہوں نے بہاولنگرسرکل کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولنگر سرکل شاہد نعیم چیمہ نے بریفنگ دی ،جنرل منیجر نے ایس ای کو ہدایت کی کہ رننگ بل ادانہ کرنے والے تمام کیٹگریز کے صارفین کے کنکشنز فوری طورپر منقطع کئے جائیں اور ان سے رننگ بلز اور واجبات وصولی کو یقینی بنایاجائے،بلوں کی وصولیاں نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا ، لائن لاسز اور ریکوری کے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے ، ڈیڈ ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف منظم کارروائی کی جائے اور دن ، رات کے اوقات میں چیکنگ کی جائے ۔