تازہ ترین

ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، چیف ایگزیکٹو میپکو

ناقص-کارکردگی-کے-حامل-افسران-کی-محکمہ-میں-کوئی-جگہ-نہیں،-چیف-ایگزیکٹو-میپکو

ملتان: چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے لائن لاسز میں اضافے پر ایس ڈی اوز میلسی سیکنڈ، ٹبہ سلطان پور اور سردارپورجھنڈیر سب ڈویژنوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا حکم دیاہے اور کہا ہے کہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے وہاڑی آپریشن سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وہاڑی سرکل کے زیر انتظام وہاڑی، میلسی اور بوریوالہ کے ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ رننگ ڈیفالٹرز سے پندرہ روز میں بلوں کی وصولی کو یقینی بنایاجائے اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات وصولی کے لئے خصوصی آپریشن کیاجائے ۔ اگر کسی رننگ اورڈیڈڈیفالٹر کے ساتھ رعایت برتی گئی تو متعلقہ ایس ڈی او اور سٹاف ذمہ دارہوگا اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز فیڈرز کی مینٹی نینس شیڈول کے مطابق کریں اورخطرناک مقامات کی نشاندہی کرکے بجلی تنصیبات ہٹائی جائیں ۔ ٹرپنگ اور ٹرانسفارمرز جلنے کی شرح میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ بجلی چوری کی سرکوبی اور مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے نائٹ چیکنگ کو یقینی بناکر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے اور بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکووہاڑی سرکل الطاف قادر نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن ناصررشید، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اسد حماد ، ایکسین وہاڑی ڈویژن انجینئر شاہد نذیر ، ایکسین میلسی ڈویژن ملک مشتاق اٹھنگل ، ایکسین بوریوالہ ڈویژن ملک محمد ساجد اوروہاڑی سرکل کے تمام ایکسین، ایس ڈی اوز، ریونیوآفیسرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں