راولپنڈی: راولپنڈی کے دو میگا پراجیکٹس رنگ روڈ اور نالہ لئی پر حکومت نےتاجروں اور صنعتکاروں کو اعتماد میں لیتے ہوئے منصوبوں کوکامیاب بنانے کیلئے تعاون مانگ لیا۔گزشتہ روزچیئر مین پی اینڈ ڈی حبیب اللہ کی سربراہی میں راولپنڈی آنےوالی سٹیئرنگ کمیٹی کے ہمراہ مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ بھی تھے۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبے میں ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن سٹی،میڈیکل سٹی،بزنس حب اور ٹرانسپورٹ حب قائم کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ رنگ روڈ کو موٹر وے طرز پر بنانےکا فیصلہ کیا گیا جہاں سپیڈ کی حد120کلومیٹر ہوگی۔ذرائع کے مطابق ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن سٹی،میڈیکل سٹی،فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس سمیت بزنس حب اور ٹرانسپورٹ حب کیلئے زمین سرکار ایکوائر کرے گی۔ایک ایک ماڈل سکیم بنا کر باقی پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو موقع دے گی کہ وہ ڈویلپ کریں۔نالہ لئی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لینے کا فیصلہ ہوا۔ حبیب گیلا نی ، سلمان شاہ و کمشنر را ولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفرنے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تما م افسران سمارٹ ما نیٹر نگ آف ڈ و یلپمنٹ پر و جیکٹ ایپ کے استعمال میں لا تے ہو ئے تما م تر قیا تی سکیموں پر ہو نے والی پیش ر فت کو اپ ڈ یٹ کر یں ۔