تازہ ترین

نبی رحمت ﷺ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ،مفتی قصوری

نبی-رحمت-ﷺ-کی-زندگی-امت-مسلمہ-کیلئے-مشعل-راہ-ہے-،مفتی-قصوری

کراچی : مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ نبی رحمت ﷺ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ، آپ ﷺ کی سیرت کو اختیار کر کے ہی دنیاو آخرت کی کامیابی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کو رحمت عالم بنا کے مبعوث کیا گیا ، نبی کریم ﷺ سے محبت رکھنا ایمان کا جز نہیں بلکہ عین ایمان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد محمدی پاک کالونی میں ’’ مقام مصطفیٰ ﷺ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا افضل سردار ، سید عامر نجیب ، محمد مزمل صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ مقام مصطفیٰ ﷺ صرف ربیع الاول کے مہینے میں نہیں بلکہ پورا سال بیان ہونا چاہیے اور نبی رحمت ﷺ کی ذات کے ساتھ ساتھ آپ کی بات سے محبت کی جانی چاہئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں