تازہ ترین

نجی سکولوں میں ادارے بند ہونے کے باوجود داخلوں کا انکشاف

نجی-سکولوں-میں-ادارے-بند-ہونے-کے-باوجود-داخلوں-کا-انکشاف

فیصل آباد: سیمی گورنمنٹ اور نجی سکولوں کی جانب سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود سکولوں میں ایڈمیشن کئے جانے کا انکشاف ،مارچ میں سیمی گورنمنٹ اور نجی سکولوں کی جانب سے سکول میں ایڈمیشن کے لیے پراسپیکٹس طالب علموں کو فراہم کر دئیے گئے تھے تاہم کورونا وائرس اور لاک ڈائو ن کی صورتحال میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کر دی گئی حکومت کی جانب سے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ذرائع کے مطابق اس کے برعکس سیمی گورنمنٹ اور نجی سکولوں کی جانب سے چھٹی کلاس میں طالب علموں کوداخلے دئیے گئے اور وائوچر جاری کرتے ہوئے فیسیں وصول کی گئیں ۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے مطابق حکومت کی جانب سے طالب علموں کی پروموشن اور پییر لینے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں ہوا والدین قبل از وقت بچوں کو اگلی کلاسز میں داخل نہ کروائیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں