100 ایم ایل کی بوتل 160 اور 220 ایم ایل کی بوتل360میں بیچی جارہی تھی شیخوپورہ: اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے ایس ایچ او اے ڈویژن رانا محمداقبال کے ہمراہ داموآنہ روڈ پر نجی سکول پر چھاپہ مار کر وہاں پر جعلی سینی ٹائزر بنانیوالے گروہ کوگرفتار کرلیا ،ملزموں کے قبضہ سے سینی ٹائزر تیار کرنیوالے آلات اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا گیا، مذکورہ گروہ 100 ایم ایل کی ایک بوتل 160 اور 220 ایم ایل کی ایک بوتل360 روپے میں مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا ،بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کو مخبری ہوئی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سینی ٹائزر کے استعمال میں اضافہ پر شیخ جمیل وغیرہ داموآنہ روڈ پر پرائیویٹ سکول میں جعلی سینی ٹائزر تیار کررہے ہیں جس پر انہوں نے ایس ایچ او اے ڈویژن رانا محمداقبال کے ہمراہ چھاپہ مار کر وہاں سے بوتلیں ،جعلی سٹیکر اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔