راجکوٹ میں پانچویں کے طالبعلم کی بائیں آنکھ میں پنسل لگی ،ڈاکٹرزدوآپریشن کرچکے گوجرانولہ: سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول کے ٹیچر نے کا پانچویں کلاس کے طالب علم پر مبینہ تشدد کرتے ہوئے طالب علم کی بائیں آنکھ زخمی کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ راجکوٹ کے علاقہ میں قائم نجی سکول کے ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر پانچویں کلاس کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا یااور تشدد کے دوران پنسل لگنے سے بچے کی بائیں آنکھ ضائع ہو نے کا خدشہ ہے ۔ تشدد کا شکار 13 سالہ فہد سول ہسپتال میں زیر علاج ہے اور بچے کی آنکھ کے اب تک دو آپریشن ہو چکے ہیں۔ طالب علم کے چچا کے مطابق ڈاکٹرز نے متاثرہ بچے کی آنکھ کے ایک اور آپریشن کی تجویز دی ہے ۔ بچے کے والدین نے ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔