تازہ ترین

ندایاسرکروناسےصحتیاب،مارننگ شوکاپھرسےآغاز

ندایاسرکروناسےصحتیاب،مارننگ-شوکاپھرسےآغاز

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نے انسٹا پرویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ وہ صحتیاب ہوچکی ہیں اور پیر 15 جون سے ان کا مارننگ شو دوبارہ دیکھاجاسکے گا۔ ندا کا کہنا تھا کہ “کرونا کے دوران اآئسولیشن میں کیسا تجربہ رہا، میں نے کیا کیا چیزیں استعمال کیں، کن چیزوں کی کمی محسوس یوئی ، یہ سب باتیں میں اپنے ناظرین کے ساتھ ڈسکس کروں گی”۔ https://www.instagram.com/p/CBaGZHKhgqK/?utm_source=ig_web_copy_link اداکارہ نے بتایا کہ بہت سارے نیوزچینلزمجھے کال کررہے تھے لیکن میں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنے ناظرین کے ساتھ ڈسکس کروں گی۔ ندا کے علاوہ ان کے شوہراداکار وہدایتکار یاسر نواز اور بیٹی صلہ بھی کرونا سے متاثرہوئے تھے اورتینوں آئسولیشن میں تھے جبکہ ان کے بیٹے اس عالمی وبا سے محفوظ رہے تھے۔ عید الفطرکے موقع پر شوہر یاسر نواز اور بیٹی صلہ کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ندا لکھا تھا “قرنطینہ پارٹنرز، الحمد اللہ ہم خیریت سے ہیں لیکن کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس لیے آئسولیشن میں ہیں”۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں