تازہ ترین

نسلی زیادتیوں کے نوٹس کیلئے کمیشن بنایا جائے ، خالد مقبول

نسلی-زیادتیوں-کے-نوٹس-کیلئے-کمیشن-بنایا-جائے-،-خالد-مقبول

کراچی :متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی تا ریخ دلخراش و اقعات سے بھری پڑی ہے ، اس جما عت کے کا رکنان نے غریب ومتو سط طبقہ کے حقوق کے حصول کیلئے بڑی قر با نیا ں دی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ سانحہ پکا قلعہ حید ر آبا د ہے جس میں سیکڑوں افراد نسل پرستی کی بھینٹ چڑ ھ گئے اور آج بھی ان کے لو احقین انصاف کے منتظر ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان نے انتہا ئی مشکل حا لا ت میں اپنے آپ کو صبرواستقامت کے ساتھ سینہ سپر رکھا ہے ،ملکی سول سوسائٹیز بہت سے واقعات کی تحقیقات کا مطا لبہ کر تی رہی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ پکا قلعہ سمیت درجنو ں واقعات ایسے ہیں جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان اور حق پر ست عوام نے اپنی جا نو ں کی قر با نیاں دیں لیکن آج تک ان کی تحقیقات نہ ہو سکیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مطا لبہ کیا کہ ایک بااختیا ر کمیشن تر تیب دیا جا ئے جو سندھ میں ہو نے والی نسلی زیا دتیو ں کا نو ٹس لے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کر ے اور سزا دلو ائے ۔ سانحہ پکاقلعہ کے شہد ا کو زبر دست خراج عقید ت پیش کر تے ہو ئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ان کی قر با نیا ں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے گلے سڑے فرسودہ نظام کا خا تمہ ہو کر رہے گا اور قر با نیا ں رنگ لائیں گی۔ دریں اثنا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے سانحہ پکاقلعہ کے شہد ا کیلئے فا تحہ خو انی کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں