تازہ ترین

نشترہسپتال خاتون ڈاکڑز کیلئے سکیورٹی رسک بن گیا,راہزانی کے واقعات میں اضافہ

نشترہسپتال-خاتون-ڈاکڑز-کیلئے-سکیورٹی-رسک-بن-گیا,راہزانی-کے-واقعات-میں-اضافہ

رات اور صبح کے اوقات میں ہاسٹلز سے ہسپتال اور ہسپتال سے ہاسٹلز جانے والی خواتین ڈاکٹرز راہزنوں کے نشانے پر،افسران پروٹوکول کیلئے اضافی گارڈز اپنے ساتھ رکھنے لگے ملتان : نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے بیشتر انتظامی افسران اپنے پروٹوکول کے لئے گارڈز کی ایک بڑی تعداد اپنے ساتھ ڈیوٹی پر رکھتے ہیں جس کے باعٹ تین شفٹوں میں ہسپتال ہاسٹلز اور کالج سائیڈ کی سکیورٹی کے لئے گارڈز کی انتہائی کم تعداد ڈیوٹیوں پر موجود ہوتی ہے ادھر موسم سرما میں رات اور صبح کے اوقات میں ہاسٹلز سے ہسپتال اور ہسپتال سے ہاسٹلز جانیوالی خواتین ڈاکٹرز آج کل راہزنوں کے نشانے پر ہیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی خواتین ڈاکٹرز کو ہراساں کر کے نامعلوم افراد موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، چند روز قبل رات گئے ڈیوٹی ختم کر کے ہاسٹل جانے والی خاتون ڈاکٹر کو شاہد نامی نوجوان نے رفیدہ ہال کے باہر روک لیا اور ہراساں کرنا شروع کر دیا دھند کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے خاتون ڈاکٹر کا پرس چھیننے کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر سکیورٹی پر معمور عملہ فوری موقع پر پہنچا اور ملزم شاہد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب چیئر مین ڈاکٹر خضر حیات اور دیگر نے سکیورٹی سخت کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں