موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام ہی تمام مسائل کی جڑ ہے ، آرگنائزر عوامی تحریک ملتان: عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزرچوہدری قمر عباس دھول نے کہا موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام ہی تمام مسائل کی جڑ ہے ۔نظام کو تبدیل کئے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔عوام حقیقی تبدیلی کے ثمرات اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کرے ۔جب تک تبدیلی کے اثرات عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے ،عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوگی۔ملک کرپشن کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے ۔ بلاتفریق،کڑے اورشفاف احتساب کے ذریعے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لائی جائے ۔سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدئیے ،اب جب ان پر گرفت ہورہی ہے تو ان کی چیخیں بلندہونا شروع ہوگئی ہیں مگر حکمران بے رحم احتساب کا عمل جاری رکھیں۔کرپٹ مافیا کو ریلیف ملنے سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے ،قوانین مزید سخت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ سال گزرچکے مگر ابھی تک شفاف تحقیقات کا عمل بھی مکمل نہیں ہوسکا ۔