واجبات کی وصولی کے لئے چالان کااجرا بھی آن لائن کیاجائے :سمیر احمد سید لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ عالمی بینک کے مقرر کردہ اہداف کے تحت دفتری امور کی انجام دہی آسان بنائی جائے ۔نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشوں کی منظوری اور ان کی تعمیر کی اجازت دینے کاآن لائن نظام متعارف کرایا جائے ۔ تعمیر شدہ رہائشی و کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ان عمارتوں کی انسپکشن نجی شعبے سے کرائی جائے ۔ نقشے کی منظور ی اور تکمیلی سر ٹیفکیٹ کے لئے واجبات کی وصولی کے لئے چالان کااجرابھی آن لائن کیاجائے ۔وہ ورلڈ بینک کے ایز آف ڈوئنگ بزنس پروگرام کے تحت ایل ڈی اے میں آن لائن سسٹم متعارف کرانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں رہائشی عمارتوں اور چار منزلہ تک کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سر ٹیفکیٹس کے اجراکے لئے ان عمارتوں کی آرکیٹکٹس کے ذریعے انسپکشن پر غور کیا گیا۔