ملتان : ڈویژنل انتظامیہ ماہ صیام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی زیر صدارت ماہ صیام کے انتظامات، گندم خریداری مہم ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈا ؤن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر شان الحق نے ماہ صیام میں نمازتراویح کے انتظامات کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کی تمام مساجد میں مسجد کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔ مساجد اور امام بارگاہوں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے ۔حکومت کی جانب سے جاری کور ونا وبا کنٹرول کرنے کے ضوابط پر عملداری یقینی بنائی جائے ۔ مزید پڑہیئے: سندھ حکومت کاای کامرس کےذریعےکاروبارکی اجازت دینےکافیصلہ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں ،گراں فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اشیائے خوردونوش کی قلت میں ملوث مافیا کو جیل بھجوائیں۔تمام دکانوں، کریانہ سٹورز پر سرکاری نرخ نامے واضح آویزاں نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔